جموں،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیرکے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے آج کہاکہ لوگوں کے درمیان دہشت پیدا کرنے کیلئے ایم ایل اے کی رہائش گاہوں پر گرینیڈ سے حملے کئے جارہے ہیں لیکن حفاظتی دستے بہادری سے حالات سے نپٹ رہے ہیں۔ وہ جمعرات اورجمعہ کوشوپیاں ضلع کے واچی میں پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کے کاؤنسلر اعجاز احمد میر اور پلواما ضلع کے یترال علاقے میں مشتاق احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ہوئے دہشت گردوں کے حملے کا حوالہ دے رہے تھے۔سنگھ نے کہاکہ راشٹرمخالف عناصرافراتفری جیسی صورتحال پیدا کرنے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ہمارے ایم ایل اے کی رہائش گاہوں پر گرینیڈسے حملہ لوگوں کے درمیان دہشت پیدا کرنیکی کوشش ہے۔ملک کی خدمت میں اپنی جان دینے والے افراد کو خراج تحسین دینے کیلئے پروگرام کا منعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں تخریب کار ،پتھرباز اور اس طرح کے دیگر عناصر مصروف ہیں اور پولیس ،حکومت اور دیگر سکیورٹی فورسز کو ان سے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی دستے بہادری سے صورتحال سے نپٹ رہے ہیں اور اس طرح کے واقعات میں ان لوگوں سے قانون کے مطابق نپٹا جائیگا۔ وہ دیوالی کی رات جنوبی کشمیر کے کلگام میں ایک کشمیری پنڈت کے گھر پر پتھراؤ کے واقعہ کے بارے میں جواب دے رہے تھے۔